پنجاب گورنمنٹ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ناصر باغ اور ٹولنٹن مارکیٹ کی سکیموں کی منظوری دیدی
29 Sep 2025
29 Sep 2025
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ناصر باغ اور ٹولنٹن مارکیٹ کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ناصر باغ میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازے کی منظور ی دے دی گئی ہے جبکہ پلازے پر 1 ارب 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
مریم نواز نے ٹولنٹن مارکیٹ کی خوبصورتی کا پلان بھی منظور کر لیا تاہم اس منصوبے پر 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی، اب منصوبے کی منظوری کابینہ کی جانب سے دی جائے گی۔
