اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سوشل میڈیا انفلوئنسر طلحہ احمد نے وزیراعظم سے ملاقات کی کہانی مداحوں سے شیئرکردی

29 Sep 2025
29 Sep 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی کہانی سنادی۔

رپورٹ کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا ذکر کرتے  ہوئے  طلحہ احمد  نے بتایا کہ’میرا رابطہ وزیراعظم  شہباز شریف کے  یوتھ پروگرام کوآرڈینیٹر سے تھا جس کے بعد  کراچی میں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے ملاقات کروائی گئی،انہوں نے مجھے  وزیراعظم سے ملوانے کا کہا،  اس کے بعد جب  میں ایک ایونٹ کیلئے  اسلام آباد گیا تو وہاں مجھے ایک روز قبل  بتایا گیا کہ میری وزیراعظم سے ملاقات طے ہوگئی ہے‘۔

طلحہ احمد کے مطابق’وزیراعظم سے ملاقات کے دوران  وفاقی وزرا بھی شریک تھے، اس دوران  وزیراعظم نے میری ویڈیوز  اور میرے کام پر میری حوصلہ افزائی کی، اس کے بعدانہوں نے  مجھے  میری سرکاری افسر اور مسلم  کاکردار والی ویڈیو کولائیو پرفارم کرنے کیلئے کہا، جب میں نے انہیں سرکاری افسر والی ویڈیو  پرفارم کرکے دکھائی  تو انھوں نے مجھے ہنستے ہوئے  کہا کہ ’میں تمہیں تمہاری اس حرکت پر suspend کرتا ہوں‘۔

انہوں نے مزید  بتایا کہ اس ملاقات کے بعد وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میری تعریف کرتے ہوئے مجھے  بتایا کہ’   آپ سے قبل وزیراعظم سے ملنے آنے والے کونٹینٹ کریئیٹر نروس ہوگئے تھے یا ان سے بات کا رخ دوسری جانب چلاگیا  لیکن آپ کی وزیراعظم سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی‘۔ 

واضح رہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف نے رواں برس جولائی  میں طلحہ احمد سے ملاقات کی تھی جس دوران شہباز شریف  نے طلحہ احمد کو  اعزازی شیلڈ سے نوازا اور انعام کے طور پر ٹیبلیٹ بھی دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے