اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اصل ٹرافی نہ ملنے پر بھارتی کھلاڑیوں کا سوشل میڈیا پر فرضی تصاویر کا سہارا

29 Sep 2025
29 Sep 2025

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ 2025 میں اصل ٹرافی نہ ملنے پر بھارتی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر فرضی تصاویر کا سہارا لینا شروع کر دیا۔

بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما اور شبھمن گل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دونوں ایک ٹرافی کے ساتھ کھڑے دکھائی دیتے ہیں حالانکہ بھارتی ٹیم کو ان کی ہٹ دھرمی کے باعث ٹورنامنٹ کی اصل ٹرافی دی ہی نہیں گئی تھی۔

شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب اصل ٹرافی نہیں ملی تو فرضی تصاویر بنا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟یاد رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم ایشیا کپ جیتنے کے باوجود ہٹ دھرمی پر برقرار رہی۔

بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا تھا تاہم صدر اے سی سی محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے اور بھارتی ٹیم تقریب میں کسی اور سے بھی ٹرافی وصول نہ کر سکی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے