اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ فائنل کی پوری فیس بھارتی حملے میں شہید شہریوں کے نام

29 Sep 2025
29 Sep 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ فائنل کی پوری فیس بھارتی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے نام کر دی۔

گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے فائنل کی تمام فیس 7 مئی کے حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور عام شہریوں کے نام کرتی ہے، ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

گزشتہ روز میچ کے بعد پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی اعلان کیا تھا کہ ایشیا کپ کے فائنل کی میچ فیس بھارتی حملوں میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں اور بچوں کے لواحقین کو عطیہ کی جائے گی۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے رواں برس 7 مئی کو پاکستان پر میزائل حملہ کیا گیا جس میں متعدد پاکستانی شہید اور زخمی ہوئے تھے تاہم پاکستان  نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ناصرف دشمن کے طیارے گرائے بلکہ متعدد ایئر بیسز کو بھی تباہ کیا جس کے بعد امریکا کی مداخلت سے جنگ بندی ممکن ہوئی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے