اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ ٹرافی: بھارتی بورڈ کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

29 Sep 2025
29 Sep 2025

(لاہور نیوز) الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیواجیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں آئی سی سی کا اجلاس دبئی میں ہو رہا ہے، ہم ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرپرسن کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے بھارت کا کرکٹ بورڈ حکومتی پالیسی پر عمل کر رہا ہے، ہم باہمی سیریز نہیں کھیلتے، ایشیا کپ ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ ہے، پاکستانی ٹیم کو ہرانے پر بھارتی ٹیم پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم  نے محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا، وہ پاکستان گورنمنٹ کے مرکزی لیڈر ہیں، وہ ٹرافی اور میڈلز اپنے ساتھ لے گئے۔

انہوں  نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد ٹرافی میڈلز بھارت کو واپس کئے جائیں گے، اس موقع پر انہوں  نے بھارتی ٹیم کو پاکستان کو ہرانے پر 21 کروڑ دینے کا اعلان بھی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے