اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی، ایشیا کپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار

29 Sep 2025
29 Sep 2025

(لاہور نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایما پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی بھی برقرار رہی اور انڈین ٹیم نے صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار پر محسن نقوی بھی ڈٹ گئے، جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم کسی اور آفیشل سے بھی ٹرافی وصول نہ کر سکی۔

انڈین ٹیم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں فائنل تقریب تاخیر کا شکار ہوئی، اس دوران محسن نقوی، امپائرز اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی سٹیڈیم پر موجود رہے، تاہم تقریب کے دوران پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے میڈلز وصول کئے جبکہ بھارتی کھلاڑیوں  نے سٹیج کی جانب آنے سے انکار کر دیا۔

بھارتی کرکٹر تلک ورما اور شیوام دوبے  نے انفرادی حیثیت میں اپنے ایوارڈ وصول کئے جبکہ ایشین کرکٹ کونسل  کے صدر  نے پاکستانی کھلاڑیوں کو رنر اپ ایوارڈز بھی دیئے۔

بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے میں آگاہ کیا اور ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی۔

تقریب کے میزبان سائمن ڈول  نے بتایا کہ انہیں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم آج ٹرافی وصول نہیں کرے گی۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم  نے سپورٹس مین سپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ تو پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملایا اور نہ ہی فائنل سے قبل بھارتی کپتان  نے پاکستانی کپتان کے ساتھ تصویر بنوائی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کبھی بھی کرکٹ کے کھیل میں بھارت جیسی گندی سیاست نہیں دیکھی جتنی کہ اس ایشیا کپ میں دکھائی گئی ہے۔

تجزیہ کاروں  نے مطالبہ کیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ ٹیم  نے ایشیا کپ کی عزت کو داغدار کیا ہے، ایشین کرکٹ کونسل کو چاہیے کہ وہ ٹرافی کی تقریب سے ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کے ساتھ بائیکاٹ کرنے پر بھارتی ٹیم پر پابندی لگانے پر غور کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے