28 Sep 2025
(ویب ڈیسک) سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے حارث رؤف پر آئی سی سی کی جانب سے کیا گیا جرمانہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کی گئی پوسٹ میں ناصر حسین شاہ نے لکھا کہ حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان بہادر انسان ہیں، حارث پر جرمانہ اگر 300 فیصد بھی ہو تو ہم اور پوری قوم اُس کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ حارث رؤف کے جرمانے کی رقم میں اپنی جیب سے حارث کو دوں گا۔
