اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاپ آئیکون نازیہ حسن کی والدہ انتقال کرگئیں

28 Sep 2025
28 Sep 2025

(لاہور نیوز) مایہ ناز پاپ گلوکارہ نازیہ حسن مرحومہ کی والدہ منزہ حسن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

اس افسوسناک خبر کی تصدیق نازیہ حسن کے بھائی اور معروف گلوکار زوہیب حسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کی۔زوہیب حسن نے اپنی پوسٹ میں والدہ کے ساتھ اپنی، نازیہ حسن کی اور والد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی والدہ، ان کی محبت اور ان کی رہنما اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

منزہ حسن کافی عرصے سے ڈیمنشیا کا شکار تھیں اور طویل مدت سے علیل تھیں، ان کی دیکھ بھال زوہیب حسن خود کرتے رہے۔خیال رہے کہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے محض 10 برس کی عمر میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا اور پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام سنگ سنگ سے شہرت حاصل کی۔

نازیہ حسن کو ایشیا کی پاپ میوزک کی ملکہ کہا جاتا ہے اور ان کی آواز آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے، وہ پہلی پاکستانی گلوکارہ تھیں جن کا انگریزی زبان میں گایا گیا گانا ڈریمر دیوانے برطانوی میوزک چارٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا۔

یاد رہے کہ نازیہ حسن 13 اگست 2000 کو صرف 35 برس کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں، جب کہ ان کے والد مئی 2020 میں دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے