اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ویمنز ٹیم کے ہیڈکوچ اور کھلاڑیوں کی گرین شرٹس کیلئے نیک خواہشات

28 Sep 2025
28 Sep 2025

(لاہور نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کھلاڑیوں نے ایشیا کپ کے فائنل میں شرکت کرنے والی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کا بڑا فائنل ہے، ہماری دعائیں اور مکمل سپورٹ قومی ٹیم کے ساتھ ہیں، انشاءاللہ پاکستان میچ جیتے گا اور ملک کا نام روشن کرے گا۔

ویمن کرکٹر سدرہ امین کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کیلئے بہت بڑا دن ہے، ہماری طرف سے مکمل سپورٹ اور نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں، بڑے دل سے کھیلیں، اللہ تعالیٰ بھی ان کا ساتھ دیتا ہے جو بہادری سے کھیلتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ ایشیا کپ آپ جیت کر آئیں ’’گڈ لک‘‘۔

کرکٹر عالیہ ریاض نے کہا کہ سب کی دعائیں مینز ٹیم کے ساتھ ہیں، ’’بیسٹ آف لک‘‘، جم کر کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں۔

اومیمہ سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستان مینز ٹیم کو ایشیا کپ فائنل کیلئے نیک خواہشات، سب کی دعائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں، انشاءاللہ پاکستان میچ جیتے گا، کرکٹر نتالیہ پرویز نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ’’گڈ وشز‘‘ اور امید ہے کہ آپ اچھا کھیلیں گے اور ایشیا کپ جیتیں گے۔

کرکٹر شوال ذوالفقار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا فائنل ہونے جا رہا ہے میں پاکستان ٹیم کو ’’گڈ لک‘‘ کہتی ہوں، امید کرتے ہیں کہ پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی اور ایشیا کپ جیت کر وطن واپس آئے گی۔

سیدہ عروب شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو ’’بیسٹ وشز‘‘ اور امید ہے کہ آپ ایشیا کپ کا فائنل جیت کر آئیں گے اور پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے