اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کا بڑا اقدام: پہلی بار کرکٹ سکوررز کیلئے کنٹریکٹس کا اجراء

28 Sep 2025
28 Sep 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں کرکٹ کے ایک اہم شعبے سکورنگ کو باقاعدہ تسلیم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ سکوررز کیلئے کنٹریکٹس متعارف کروا دیئے ہیں۔

یہ فیصلہ ناصرف سکوررز کی پیشہ ورانہ اہمیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ ان کی معاشی فلاح و بہبود کی جانب ایک مثبت قدم بھی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ملک بھر کے 16 کرکٹ ریجنز سے تعلق رکھنے والے 20 مستند سکوررز کو کنٹریکٹس دیئے گئے ہیں، کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوں گے جو کہ 30 جون 2026 تک جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سکوررز کو صرف میچ فیس پر انحصار کرنا پڑتا تھا، تاہم اس نئے نظام کے تحت انہیں سال بھر کی مالی معاونت حاصل ہوگی، جو ان کے پیشے میں استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عبداللہ خرم نیازی نے اس پیش رفت کو سکوررز کی حوصلہ افزائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نا صرف ان کی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ کرکٹ کے دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے بھی ایک مثبت مثال بنے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے