اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گلوکار سانول عیسیٰ خیلوی کا اپنے والد کے ساتھ مشہور گیت 'تھیوا' کا پرومو جاری

27 Sep 2025
27 Sep 2025

(لاہور نیوز) گلوکار سانول عیسیٰ خیلوی کا اپنے والد کے ہمراہ مشہور گیت 'تھیوا' کا پرومو جاری کر دیا گیا۔

معروف فوک گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی فنی وراثت کا سلسلہ اُن کے بیٹے سانول عیسیٰ خیلوی نے باضابطہ طور پر سنبھال لیا ہے۔باپ بیٹے کی اس مشترکہ کاوش کا پہلا نذرانہ، لیجنڈری گیت  تھیوا  کے نئے انداز میں ریکارڈ شدہ ورژن کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔

گیت کا پہلا پرومو جاری کیا گیا، جس میں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی ماضی کی یادگار پرفارمنس کی جھلکیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔پرومو کو مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اسے خوب سراہا جا رہا ہے۔

گیت کو سانول عیسیٰ خیلوی نے اپنے والد کے ساتھ مل کر نئے انداز میں ریکارڈ کیا ہے، اس ریمیک میں کلاسک دُھن اور جدید موسیقی کا خوبصورت امتزاج سننے کو ملے گا، جو نہ صرف پرانے شائقین کے دلوں کو چھوئے گا بلکہ نئی نسل کو بھی محظوظ کرے گا۔

ری میک گانے  تھیوا  کا مکمل گیت جلد ریلیز کیا جائے گا، جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔موسیقی کے اس حسین ملاپ سے نہ صرف عیسیٰ خیلوی خاندان کی وراثت کو دوام ملے گا بلکہ پاکستانی فوک موسیقی کو بھی ایک نیا رنگ ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے