اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لیسکو کاغلطی کا اعتراف! گلوکار جواد احمد سے معافی مانگ لی

27 Sep 2025
27 Sep 2025

(ویب ڈیسک) لیسکو نے اپنی غلطی تسلیم کرکے معروف گلوکار جواد احمد سے معافی مانگ لی۔

معروف گلوکار اور چیئرمین برابری پارٹی جواد احمد نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیسکو نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے مقدمہ اور جرمانہ ختم کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لیسکو نے تحریری معاہدے میں سازش کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں کلئیرنس سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے درج کی گئی جھوٹی ایف آئی آر بھی خارج کر دی گئی۔

جواد احمد کا کہنا تھا کہ ان کی لڑائی اداروں سے نہیں بلکہ نظام کی خامیوں سے ہے، انہوں نے لیسکو اہلکاروں کو معاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ادارے مضبوط ہوں اور عوام کو انصاف ملے۔

انہوں نے واضح کیا کہ میٹر صارف کی ملکیت ہوتا ہے، بغیر اجازت کوئی نہ لے جائے۔ اگر آئندہ اجازت کے بغیر میٹر لے جانے کی کوشش کی گئی تو وہ اسی طرح کا ردعمل دوں گا۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں جواد احمد کا جوہر ٹاؤن میں اپنی بیوی کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری کے تنازع میں لیسکو عملے کے ساتھ تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

لیسکو نے دعویٰ کیا تھا کہ جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر کے بجلی میٹر میں چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی جس کا مقصد بجلی چوری کرنا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے