اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انوشے عباسی نے 6 سال تک اپنی طلاق کو کیوں چھپایا؟ حیران کن وجہ کا انکشاف

27 Sep 2025
27 Sep 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ انوشے عباسی نے 6 سال بعد طلاق کی تصدیق کردی۔

انوشے عباسی نے شوہر اینان عارف سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ درحقیقت ان کی طلاق 2019 میں ہی ہو چکی تھی لیکن انہوں نے اسے عوامی سطح پراس وقت تک ظاہر نہیں ہونے دیا جب تک ان کی والدہ حیات تھیں۔

انوشے عباسی، جو مشہور ڈراما سیریل ’پیارے افضل‘ میں اپنی اداکاری کےلیے جانی جاتی ہیں، نے 2014 میں اداکار اینان عارف سے شادی کی تھی۔ ان کی شادی کی تصاویراس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم، اب انہوں نے بتایا کہ یہ رشتہ محض پانچ سال ہی چل سکا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے طلاق کی خبر کو اس لیے چھپایا کیونکہ اس وقت ان کی والدہ شدید علیل تھیں، وہ نہیں چاہتی تھیں کہ لوگ آکر ان کی والدہ سے اس بارے میں سوالات کریں اور انہیں تکلیف ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’میں اپنی ماں کو بیمار رہتے ہوئے پریشان نہیں کرنا چاہتی تھی، اسی لیے میں نے اس خبر کو میڈیا سے دور رکھا۔‘‘

انوشے عباسی نے 2021 میں اپنی والدہ کے انتقال کے بعد کے مشکل دور کا بھی ذکر کیا، جب پورے خاندان نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد 2012 میں انتقال کر گئے تھے، اور والدہ کے جانے کے بعد تمام بہن بھائی ایک دوسرے کے اور قریب ہو گئے، کیونکہ یہی ان کے والدین کی خواہش تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اس صورتحال کے ساتھ سمجھوتہ کر چکی ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے