کھیل
امیچر گالف چیمپئن شپ: پاکستانی گالفر سعد بھارتی حریف کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے
27 Sep 2025
27 Sep 2025
(ویب ڈیسک) امیچر گالف چیمپئن شپ میں پاکستانی گالفر سعد حبیب بھارتی گالفر ویویان ابھایاکر کو آؤٹ کلاس کرکے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
سری لنکا میں جاری امیچر گالف چیمپئن شپ کے کوارٹرفائنل میں پاکستانی گالفر سعد حبیب نے شاندار کھیل پیش کیا، انہوں نے بھارتی گالفر ویویان ابھایاکر کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
کوارٹر فائنل میچ میں سعد حبیب نے 5 برڈیز بھی سکور کیں، پاکستان کے دوسرے پلیئر نعمان الیاس کو سری لنکا کے ریشان الگاما سے شکست ہوگئی۔
واضح رہے کہ امیچر گالف چیمپئن شپ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں سعد حبیب کا مقابلہ ریشان الگاما سے ہوگا۔
