اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا میں کرکٹ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ پاکستان اور بھارت کل مدمقابل

27 Sep 2025
27 Sep 2025

(لاہور نیوز) ایشیا میں کرکٹ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ پاکستان اور بھارت کل ایشیا کپ کے فائنل میں ایک بار پھر ٹکرائیں گے۔

فائنل میچ (کل) اتوار کے روز کھیلا جائے گا، پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی فائنل میں جیت کیلئے پرجوش ہیں۔

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف سے کرکٹ فین نے فرمائش کر ڈالی، بنگلادیش کے خلاف میچ کے بعد سٹیڈیم میں فین نے حارث رؤف سے کہا اس بار بھارت کو نہیں چھوڑنا ہار کا بدلہ لینا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا آخری میچ دلچسپ مقابلے کے بعد برابر ہوگیا تھا تاہم سپر اوور میں بھارت نے سری لنکا کو بآسانی شکست دے دی ۔

سپر اوور میں بھارت نے سری لنکا کی جانب سے ملنے والا 3 رنز کا ہدف پہلی ہی گیند پر حاصل کرلیا ۔

سری لنکا کی ٹیم نے 203 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 202 رنز بنا کر میچ برابر کیا، سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا 107رنز کی شاندار باری کھیل کر نمایاں رہے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے