اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بہتر ازدواجی زندگی اور بچوں کی خاطر اداکاری چھوڑی: فرح حسین

26 Sep 2025
26 Sep 2025

(لاہور نیوز) اداکارہ و ٹی وی میزبان فرح حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے بہتر ازدواجی زندگی گزارنے اور بچوں کی پرورش کی خاطر اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔

فرح حسین نے حال ہی میں دنیا نیوز کے مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ نے میزبان عمران اشرف کے سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے بطور اداکارہ کیریئر کا آغاز کیا تھا لیکن جلد ہی انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر شو کرنا شروع کردیا۔

ان کے مطابق جس وقت انہوں نے پی ٹی وی پر مارننگ شو شروع کیا، اس وقت اور بعد میں بھی کافی وقت تک نجی چینلز پر مارننگ شوز کا رجحان نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی کم عمری کی وجہ سے انہیں متعدد بار مارننگ شو کی میزبانی کے لیے مسترد کیا گیا لیکن بالآخر انہیں شو کرنے کا شرف حاصل ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کا شو مقبول ہوگیا۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ زندگی خدا کی جانب سے انسان کو عطا کیا گیا سب سے خوبصورت تحفہ ہے، ہر لمحے، ہر سانس اور ہر دن کو خوبصورت تحفہ سمجھ کر گزارا جانا چاہیے۔

فرح حسین نے کہا کہ وہ سنجیدہ طبیعت کی مالک ہیں اور سنجیدہ شخصیت رکھنے کی وجہ سے وہ خود کو خوش قسمت بھی تصور کرتی ہیں۔

ٹی وی میزبان کے مطابق سنجیدہ طبیعت ہونے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کو دوسروں کے درد کا احساس ہے لیکن جس دن کسی کو کسی کی تکلیف کا احساس ہونا بند ہوگیا، اس دن وہ شخص کسی کام کا نہیں رہتا۔

یک طرفہ محبت کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی یک طرفہ محبت نہیں کی، تاہم ان کا خیال ہے کہ ایسی محبت بے وقوفی ہوتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ محبت ایک سے زائد بار بھی ہوسکتی ہے لیکن ایک وقت میں ایک ہی شخص سے محبت ہوسکتی ہے۔

پروگرام میں انہوں نے خصوصی طور پر لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ شادی کا فیصلہ اپنے والدین کی رضامندی کے بغیر نہ کریں، وہ والدین پر اپنی شادی کا فیصلہ مسلط نہ کریں۔

فرح حسین کا کہنا تھا کہ لڑکوں کو بھی والدین کی رضامندی سے ہی شادی کرنی چاہیے، اگر کوئی محبت کی شادی بھی کرتا ہے تو وہ والدین کی رضامندی سے کرے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی صورت میں ہر شخص کو خدا ملتا ہوتا ہے، والدین بہت بڑی نعمت ہوتے ہیں۔

ٹی وی میزبانی کے مقابلے اداکاری کو وقت نہ دینے کے سوال پر فرح حسین کہا کہ انہوں نے بہتر شادی شدہ زندگی گزارنے اور بچوں کی پرورش کی خاطر اداکاری کو چھوڑا تھا۔

ان کے مطابق اداکاری میں بہت وقت دینا پڑتا ہے، پورا پورا دن سیٹ پر گزارا جاتا ہے، اس لیے انہوں نے شادی کے بعد بہتر ازدواجی زندگی اور بچوں کی پرورش کی خاطر اداکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے