اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.70 قیمت فروخت : 40.77
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 335.30 قیمت فروخت : 335.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.95 قیمت فروخت : 387.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.01 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.88 قیمت فروخت : 207.25
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.68 قیمت فروخت : 76.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.95 قیمت فروخت : 919.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 555000 دس گرام : 475800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 508746 دس گرام : 436147
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 12000 دس گرام : 10299
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

دلجیت دوسانجھ نے ہانیہ عامر کو سردار جی 3 میں شامل کرنے پرخاموشی توڑ دی

26 Sep 2025
26 Sep 2025

(ویب ڈیسک) بھارتی سنگر اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی فلم سردار جی 3 میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے شامل ہونے پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

ملائشیا میں منعقد کنسرٹ کے دوران دلجیت دوساںجھ نے کہا کہ سردار جی 3 کی شوٹنگ فروری میں ہوئی تھی، پہلگام کے افسوسناک حادثے سے بہت پہلے، جبکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ بعد میں ہوا۔

کنسرٹ کے ویڈیو کلپس میں دلجیت نے بھارتی جھنڈے کے سامنے سلامی دی اور فینز کو ملک کی عزت و احترام کی اہمیت یاد دلائی، انہوں نے کہا کہ وہ میرے دیش دا جھنڈا ہے، ہمیشہ احترام کریں۔

دلجیت نے مزید کہا کہ میرے پاس بہت سے جواب ہیں، لیکن میں خاموش رہا اور سب کچھ اپنے اندر رکھا، کوئی بھی آپ سے کچھ بھی کہے، آپ اسے اپنے دل میں زہر کی طرح مت بسائیں، میں نہیں چاہتا تھا کہ اس میں مزید اضافہ ہو۔

دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ ہم نے اُس وقت دعا کی، اور آج بھی دعا کر رہے ہیں کہ جو بھی ذمہ دار ہیں انہیں سخت سزا ملے، اہم بات یہ ہے کہ میری فلم حملے سے پہلے فلمائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ دلجیت دوساںجھ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو “سردار جی 3” میں کاسٹ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور بعض ممالک میں فلم پر پابندی بھی عائد کی گئی، تاہم پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک میں یہ فلم ریلیز ہوئی اور مقبولیت حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے