اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علی ظفر نے بھارت میں کام کے دوران حاصل ہونیوالے تجربے سے متعلق لب کشائی کردی

25 Sep 2025
25 Sep 2025

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا تجربہ ان کے لیے یادگار رہا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی گلوکار سونو نگم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں لائیو پرفارمنس کے دوران جس مہارت سے سونو نگم سُر کو برقرار رکھتے ہیں، ویسا کوئی اور نہیں کر پاتا۔

علی ظفر کے مطابق لائیو گاتے وقت سانس کا قابو رکھنا اور سُر کو درست رکھنا انتہائی مشکل کام ہے۔ علی ظفر نے بھارتی اداکار رنویر سنگھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’کِل دل‘ کے دوران ان سے گہری دوستی ہوگئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ رنویر سنگھ اتنا شرارتی نہیں جتنا وہ بظاہر نظر آتا ہے، کیونکہ وہ میتھڈ ایکٹر ہیں اور زیادہ تر شرارتیں اپنے کردار کی تیاری کے دوران کرتے ہیں۔

علی ظفر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اس وقت دو فلموں پر کام کر رہے ہیں، جن میں ’طیفا ان ٹربل 2‘ شامل ہے تاہم انہوں نے فلم کی کہانی اور دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے