25 Sep 2025
(لاہور نیوز) لاہور میں موسم نے اپنا تیور دکھانا شروع کر دیا ہے جہاں گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت اور بھی زیادہ محسوس ہو رہی ہے، شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کی حالت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں جس کے باعث گرمی کا یہ سلسلہ برقرار رہنے کی توقع ہے۔
