24 Sep 2025
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سروے کرانے کے لیے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سیلاب سروے کےلیے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج کی خدمات مانگی تھیں،وفاقی حکومت نےفوج کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات پنجاب حکومت کو بھجوا دیئےہیں۔
فوج کی تعیناتی پنجاب کے27 اضلاع میں سیلاب نقصانات سروے کے لئے کی گئی ہے، فوج کی تعیناتی سیلاب کےنقصانات کےتخمینے کےلیےمشترکہ سروے ٹیم کاحصہ ہے۔
وفاقی حکومت نےآئین کےآرٹیکل 245 کے تحت سیلاب سروے کے لیے فوج کی تعیناتی کی ہے،حالیہ سیلاب نے بڑی تعداد میں انسانی جانوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔
ایک جامع بعد از سیلاب نقصانات کا سروے ناگزیر قرار دیا گیا ہے، سروے میں جان ومال، فصلوں، مویشیوں اور انفراسٹرکچرکوپہنچنے والے نقصانات کا تعین ہو گا۔
