24 Sep 2025
(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر مشہور خاتون کارکن کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی کی کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا، فلک جاوید این سی سی آئی کو دو مقدمات میں مطلوب تھی۔
فلک جاوید کیخلاف ریاستی اداروں کیخلاف پراپیگنڈاکا مقدمہ درج ہے، اس پر ایک مقدمہ عظمیٰ بخاری کے متعلق نازیبا زبان استعمال کرنے پر بھی درج تھا۔
این سی سی آئی اے لاہور کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ فلک جاوید کو لاہور کے علاقہ اچھرہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔
