24 Sep 2025
(لاہور نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے لاہور میں تین نئے لاء افسران تعینات کر دیئے گئے، تینوں لاء افسروں نے اٹارنی جنرل آفس میں اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے لاہور میں تین وکلاء کو بطور لاء افسران تعینات کر دیا گیا ہے ، نئے تعینات ہونے والے افسران میں محمد طاہر یعقوب، محمد شجاع الحکیم پنسوتا اور شاہد اقبال شامل ہیں، تینوں لاء افسران نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک جاوید اعوان کو رپورٹ پیش کر دی۔
اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک جاوید اعوان نے نئے تعینات ہونے والے لاء افسران کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے افسران کی تعیناتی سے عدالتی امور میں مزید بہتری آئے گی۔
