اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 13دہشت گرد جہنم واصل

24 Sep 2025
24 Sep 2025

(ویب ڈیسک ) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جینٹس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کامیاب کارروائی کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے خوارج کے ٹھکانوں پر مؤثر اور کامیاب  حملے کیے اور فائرنگ کے تبادلے میں 13ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

دوسری جانب بھارتی سپانسرڈ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو دسمبر 2023 میں درابن میں خودکش بم حملے میں سہولت کاری، سرکاری اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ سمیت اِن علاقوں میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی بھارتی سپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاہم فورسز کے جوان ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے