24 Sep 2025
(لاہور نیوز) ملتان چونگی میں گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔
تھانہ اقبال ٹاؤن پولیس کے مطابق ملزم نے 13 سالہ گھریلو ملازمہ کو شادی کاجھانسہ دیکر اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں، اس حوالے سے حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ خواتین و بچیوں کیساتھ بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں، ملزم کو فوری گرفتار کر کے قانون کیمطابق سخت سزا دلوائی جائے۔
