24 Sep 2025
(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ڈمپر کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ڈمپر موٹرسائیکل سے ٹکرایا جس کے باعث مبشر اور احسان الحق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
