24 Sep 2025
(لاہور نیوز) صدر ڈویژن کے 3 تھانوں کی حدود میں اے ٹی ایم میں ایلفی ڈالنے کی واردات، پولیس کو تاحال ملزم کی گرفتاری میں ناکامی کا سامنا ہے۔
نامعلوم شخص کی اے ٹی ایم میں ایلفی ڈالنے کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی جس میں ملزم اے ٹی ایم میں ایلفی ڈال کر صارفین کو دھوکہ دیتا ہے، بعدازاں ملزم ایلفی ڈالنے کے کچھ دیر بعد دوبارہ آکر صارفین سے پن کوڈ لیتا ہے۔
پولیس کے مطابق پن کوڈ حاصل کر کے ملزم صارف کے اکاؤنٹ سے رقم نکال لیتا تھا، نامعلوم نوسرباز کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسکی گرفتاری کیلئے پولیس کوشاں ہے۔
