24 Sep 2025
(لاہور نیوز) ہنجروال کے علاقہ منصورہ میں ناخلف بیٹے نے باپ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق گھریلو تنازع پر 40 سالہ بیٹے علی رضا نے اپنے 70 سالہ باپ مقتول شوکت علی کو قتل کیا، ملزم نے اپنے والد پر تشدد کے دوران سلنڈر اٹھا کر انکے سر پر دے مارا جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔
تھانہ ہنجروال پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دیا گیا ہے۔
