اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

باغبانپورہ بازار میں بیوہ پر وحشیانہ تشدد،لہو لہان کر دیا، لوگ تماشا دیکھتے رہے

24 Sep 2025
24 Sep 2025

(لاہور نیوز) باغبانپورہ بازار میں خاتون کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث وہ لہو لہان ہوگئی۔

ایف آئی آر کے مطابق باغبانپورہ بازار میں 17 لاکھ روپے کے زیورات کے تنازع پر ملزموں نے خاتون کو بازار میں گھیر لیا، ملزمان نے خاتون کو رقم کے جھگڑے پر دھمکایا، ملزم نے لوہے کے راڈ سے خاتون کے چہرے پر زور دار وار کیا۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ ملزموں نے مکوں اور ڈنڈوں سے خاتون کو بے دردی سے پیٹا، باغبانپورہ بازار میں بیوہ خاتون کی چیخ و پکار پر لوگ تماشائی بنے رہے، خاتون لہو لہان حالت میں زمین پر گر گئی، جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزموں نے خاتون کو بدترین رسوائی کا نشانہ بنایا، دکانداروں نے زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا، خواجہ سعید ہسپتال میں خاتون کو ایمرجنسی طبی امداد دی گئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ میں دفعات 354، 506 اور 34 شامل کی گئیں، ملزموں کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی۔

متاثرہ خاتون نے اعلیٰ حکام سے دہائی دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مجھے جان کا تحفظ فراہم کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے