23 Sep 2025
(لاہور نیوز) شیراکوٹ کے علاقہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ٹائروں تلے کچل کر دم توڑ گیا جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطا بق حادثہ ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے احمد کی نعش کو مردہ خانہ بھجوا دیا گیا ہے۔
