اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

وکلاء سےمشاورت عمران کا قانونی حق، نہیں دیا جارہا : سلمان اکرم راجہ

23 Sep 2025
23 Sep 2025

(لاہور نیوز) سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ وکلاء سے مشاورت عمران خان کا قانونی حق ہے جو نہیں دیا جا رہا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوتنہائی میں رکھا جارہا ہے، اچانک کہا گیا کہ بانی کیس میں ویڈیولنک کےذریعےپیش ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ پہلےانہیں جیل کے اندر عدالت میں پیش کیا جاتا رہا، ویڈیوکال کےذریعےسماعت کا ہم نے بائیکاٹ کیا،جوکچھ ہو رہا ہے بالکل غلط ہو رہا ہے۔

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی کےوکلا کو بھی رسائی نہیں دی جا رہی، عدالتی احکامات پربھی عملدرآمد نہیں کیا جارہا، عمران خان کا حق ہےجو گواہی اُن کے خلاف دی جا رہی ہے اِن کوعدالت میں سنیں۔

سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان فیصلوں کوبالکل چیلنج کریں گے، اپنے وکلا سے مشاورت عمران خان کا قانونی حق ہے جو نہیں دیا جارہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے