23 Sep 2025
(لاہور نیوز) پاکستان بھر میں ربیع الثانی 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یکم ربیع الثانی بروز جمعرات 25 ستمبر کو ہو گی۔
اس بات کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اجلاس میں ملک بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں مگر کسی مقام سے ربیع الثانی کے چاند کی رویت کی تصدیق نہیں ہو سکی، وزارت مذہبی امور کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
