23 Sep 2025
(لاہور نیوز) داتا دربار کے علاقہ میں ڈولفن سکواڈ نے شہری سے گن پوائنٹ پر ہونیوالی واردات ناکام بناتے ہوئے ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان شہری سے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل چھین رہے تھے، پٹرولنگ پر مامور ٹیم واردات کی اطلاع پر فوری موقع پر پہنچ گئی۔
ڈولفن ٹیم نے ملزمان کو موہنی روڈ کے قریب راؤنڈ اپ کر لیا، گرفتار ملزموں سے پستول، موٹر سائیکل اور گولیاں و میگزین برآمد ہوئےہیں، ڈولفن سکواڈ کا کہنا تھا کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں، مزید کارروائی کیلئے انہیں تھانہ داتا دربار کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
