23 Sep 2025
(لاہور نیوز) سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستیں 7 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔
سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں 7 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی بنچ 7 اکتوبر کو ساڑھے گیارہ بجے کیس کی سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔
