(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار ببرک شاہ نے اداکارہ ریما خان کی اداکاری کو اوور ریٹڈ قرار دے دیا۔
یوٹیوب چینل کوانٹرویو میں ببرک شاہ نے کہا کہ ریما خان کو ہمیشہ ان کی خوبصورتی اور رقص کی مہارت کی وجہ سے پسند کیا گیا، لیکن اداکارہ کے طور پر وہ نمایاں مقام حاصل نہ کر سکیں۔
اداکار نے کہا کہ ریما بے شک پرکشش اور بہترین ڈانسر تھیں، مگر اداکاری میں اپنی شناخت نہ بنا پائیں، فلم نکاح میں اپنی پرفارمنس بہتر بنانے کی کوشش کی، لیکن وہ عمدہ ثابت نہ ہو سکیں۔
ببرک شاہ نے کہا کہ میرا اور صائمہ بہترین اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو بھرپور طور پر منوایا ہے، صائمہ نے اپنی فنکارانہ مہارت کے ذریعے مضبوط اداکارہ کے طور پر اپنی پہچان بنائی، میرا نے بھی اپنی محنت اور شاندار اداکاری کے ذریعے خود کو حقیقی فنکارہ ثابت کیا۔
ببرک شاہ نے وینا ملک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین آرٹسٹ تھیں، لیکن ان کا انداز زیادہ تر پیروڈی کے لیے موزوں تھا، وہ سنجیدہ فلمی اداکاری کے لیے مناسب نہیں تھیں۔
