23 Sep 2025
(لاہور نیوز) امیر بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 29 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
لاہور کی مقامی عدالت میں امیر بالاج قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی نے کی، سماعت کے دوران تفتیشی ٹیم نے مؤقف اختیار کیا کہ دستاویزات وصول کئے بغیر ہی گوگی بٹ کے خلاف رائے دی گئی۔
وکلا کی ہڑتال کے باعث عدالت نے گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 29 ستمبر تک توسیع کر دی، ضمانت میں توسیع کے بعد گوگی بٹ عدالت سے واپس روانہ ہو گئے۔
