22 Sep 2025
(لاہور نیوز) موبائل سکواڈ نے شیراکوٹ پر ناکہ لگا کر کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری سندھ کشمور پولیس کو سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا، گرفتار اشتہاری مولا بخش کیخلاف دہشت گردی، اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں۔
ڈولفن سکواڈ کی جانب سے اشتہاری کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شیرا کوٹ لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
