22 Sep 2025
(لاہور نیوز) باغبانپورہ کے علاقہ اقبال کالونی شادی پورہ میں پستول کی صفائی کرتے ہوئے اچانک گولی پیٹ میں لگنے سے نواجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق 19 سالہ حمزہ کو پیٹ میں گولی لگی جس کے باعث وہ زخمی ہو گیا، تشویشناک حالت میں اسے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کے مطابق پستول کی صفائی کے دوران اچانک گولی چلنے سے حمزہ جاں بحق ہوا ہے تاہم لاش کو مردہ خانے بھجوا کر اہل خانہ کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
