22 Sep 2025
(لاہور نیوز) رائیونڈ میں واسا کے 2 ملازمین سیوریج ڈرین میں کام کرتے ہوئے ڈوب گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ایک واسا ملازم کو زندہ نکال لیا جبکہ دوسرا دم توڑ گیا تھا۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زندہ حالت میں نکالےگئے ملازم کو ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ڈرین سے نکالا گیا دوسرا ملازم پہلے سے ہی مردہ حالت میں تھا، واسا اہلکار واٹر پمپ کی مرمت کرتے ہوئے سیوریج ڈرین میں ڈوب گئے۔
