22 Sep 2025
(لاہور نیوز) گرین ٹاؤن کے علاقے میں سسرالیوں نے بہو کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکی بھوئیں اور سر کے بال مونڈ دیئے۔
پولیس کے مطابق فریحہ نامی خاتون پر اسکے شوہر اور جیٹھ نے تشدد کیا، ملزمان نے تشدد کے بعد خاتون کی بھوئیں اور سر کے بال بھی مونڈ ڈالے۔
گرین ٹاؤن پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تاحال پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
