(لاہور نیوز) اربوں روپے کا بجٹ رکھنے والی پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے میں ناکام ہو گئی، رواں سال صرف شہر لاہور کے تھانوں میں سٹریٹ کرائم کے 28 سو سے زائد مقدمات درج ہوئے۔
رواں سال کے دوران مختلف تھانوں میں سٹریٹ کرائم کے 2818 مقدمات درج کئے گئے، پولیس ریکارڈ کے مطابق کینٹ ڈویژن سٹریٹ کرائم کے 652 مقدمات کے ساتھ سر فہرست جبکہ صدر ڈویژن سٹریٹ کرائم کی 637 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
ماڈل ٹاؤن ڈویژن سٹریٹ کرائم کے 600 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن میں 352، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں سٹریٹ کرائم کے 336 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
اسی طرح سول لائنز ڈویژن میں رواں سال کے دوران سٹریٹ کرائم کی 241 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں، واضح رہے کہ پنجاب میں اربوں روپے کے بجٹ سمیت جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف پولیس فورسز کے قیام کے باجود بھی جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔
