اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

22 Sep 2025
22 Sep 2025

(لاہور نیوز) پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔

وفد میں بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ اور پولیس کے سینئر افسران بھی شامل تھے، دورے کے موقع پر سیف سٹیز اتھارٹی کے سینئر افسران  نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے وفد کے ارکان کے ہمراہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دورے کے دوران ایم ڈی سیف سٹیز محمد احسن یونس اور سی او او مستنصر فیروز  نے وفد کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور انہیں جدید ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سکیورٹی ماڈیولز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وفد کو سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے لاہور سمیت دیگر شہروں میں مانیٹرنگ کے نظام کا عملی مشاہدہ کروایا گیا جبکہ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کے جدید فیچرز سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ بنگلہ دیشی افسران  نے ویمن سیفٹی ایپ، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، چائلڈ سیفٹی ورچوئل سینٹر اور ٹریفک مینجمنٹ سسٹم میں خاصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

بنگلہ دیشی وفد نے پاکستان کے سیف سٹی پراجیکٹ کو خطے کیلئے ایک مثالی ماڈل قرار دیتے ہوئے اسے بھرپور سراہا، دونوں فریقین نے سکیورٹی، ٹیکنالوجی اور ٹریننگ کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

دورے کے اختتام پر وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، اس موقع پر نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے سینئر عہدیداران بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے