اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم کا برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل، آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے

22 Sep 2025
22 Sep 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم کا برطانیہ کا چار روزہ دورہ مکمل ہو گیا، آج صبح 11 بجے لندن سے امریکا روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم 26 ستمبر تک امریکا میں قیام کریں گے، شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہو گی، خطے سمیت عالمی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

محمد شہباز شریف اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ غزہ کے سنگین بحران کی طرف دلائیں گے، خطاب میں کلائمیٹ چینج، دہشت گردی اور اسلاموفوبیا پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ معرکہ حق میں بھارت کو جو سبق سکھایا وہ زندگی بھر یاد رکھے گا مگر اب سیز فائر ہو چکا ہے لہٰذا ہم امن اور برابری کی بنیاد پر مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں کیونکہ دونوں ہمسایہ ممالک نے ہمیشہ ساتھ رہنا ہے۔

لندن میں اوورسیز پاکستانیز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے سامنے کھڑا ہوں، آپ پاکستان کے وہ سفیر ہیں جو بیرون ملک دن رات محنت کرتے ہیں۔

اُنہوں نے برطانوی پاکستانی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی معیشت میں معاونت ناقابلِ فراموش ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو سونے اور جواہرات میں بھی تولا جائے تو کم ہے، اس برس اوورسیز پاکستانیوں  نے ساڑھے 48 ارب ڈالر پاکستان بھیجے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے