اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ شہناز شیخ کی پینٹنگز نے شائقین کے دل موہ لئے

21 Sep 2025
21 Sep 2025

(ویب ڈیسک)ماضی کی معروف اداکارہ شہناز شیخ کی پینٹنگز نے شائقین کو اپنا دیوانہ بنالیا۔

شہناز شیخ کے خوبصورت رنگوں ثقافت اور قدرتی امتزاج پر مبنی سولو شو نے شائقین کے دل جیت لیے۔ شائقین میں فیبرک ڈیزائنر بھی شامل تھے۔ ایک ڈیزائنر نے شہناز شیخ کی پینٹنگ سے متاثر ہوکر اپنی ملبوسات کی ڈیزائننگ میں لانےکا عندیہ دیا۔

اوشین آرٹ گیلری میں منعقدہ شہناز شیخ کے دوسرے سولو شو میں 15 قیمتی فن پارے سجائے گئے۔ فن پاروں کی یہ نمائش چار روز تک جاری رہے گی۔ کینوس پر بنائے جانے والے فن پاروں میں قدرتی حسن، پھولوں، پرندوں کو مختلف مکسڈ رنگوں میں ڈھالا گیا۔

اس موقع پر آرٹسٹ شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ ان کے فن پاروں کا کوئی عنوان نہیں ہے اور شائقین فن پاروں کو دیکھ کر جو بھی تصور کریں،ان کا مقصد خوش رہنے کی کوشش ہے اور سب خوش رہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں پیپر پر بنائے گئے فن پاروں میں مکس کلرز کا استعمال کیا ہے۔

ممتاز آرٹسٹ قیصر عشرت نے کہا کہ شہناز شیخ ایک مکمل آرٹسٹ ہیں جنہوں نے انتہائی محنت طلب فن پارے بنائے، انہوں نے اپنے فن پاروں میں مشرقی ثقافت کو منعکس کرتے ہوئے مور کے کلر کو ابھارا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے