21 Sep 2025
(لاہور نیوز) مصری شاہ میں خاتون کو قتل اور اسکے شوہر کو زخمی کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کے مطابق ملزم نے معمولی لڑائی جھگڑے کی بناء پر میاں بیوی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا، میاں بیوی کو فوری طور پر تشویشانک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔
پولیس کے مطابق 40 سالہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، ملزم قتل کی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا تاہم ملزم کو اب جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
