21 Sep 2025
(لاہور نیوز) سبزہ زار کے علاقہ میں ناشتہ دیر سے لانے پر شہری نے نجی ہوٹل مالک کو نتشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق ملزم سلطان نے بازار میں اسلحہ کے زور پر غنڈہ گردی کی، ملزم نے ہوٹل مالک کے والد پر بھی گن تان لی، ملزم پہلے بھی مفت خوری سے روکنے پر دو افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر چکا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
