21 Sep 2025
(لاہور نیوز) موٹر وے پولیس نے سڑک کنارے لگی حفاظتی باڑ اور درخت چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ سیال موڑ پر کچھ افراد سڑک کنارے لگی حفاظتی باڑ اور درخت کاٹ رہے ہیں، اطلاع ملنے پر اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ایک ملزم کو حراست میں لے لیا، ملزم سے چوری ہونیوالی 150 میٹر باڑ اور لکڑی برآمد کر لی گئی ہے۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق تین ملزمان موقع سے پاکر کھیتوں میں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم گرفتار ملزم کو متعلقہ تھانے کی پولیس کے سپرد کر دیا گیا ہے جہاں پر اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
