اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایچ ایچ آر ڈی سیلاب زدہ علاقوں میں سرگرم،70 ہزار سے زائد متاثرین کو امداد فراہم

21 Sep 2025
21 Sep 2025

(لاہور نیوز) پاکستان میں شدید مون سون بارشوں اور گلیشیائی جھیلوں کے شگاف کے باعث آنے والے تباہ کن سیلاب کے دوران ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ (HHRD) نے خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت، وادی نیلم اور آزاد جموں و کشمیر کے 20 اضلاع میں 26 جون سے 20 ستمبر کے دوران 70 ہزار سے زائد متاثرین کو ریلیف فراہم کیا۔

حالیہ ریلیف آپریشن میں ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی کاررکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر آپریشنز ساجد علی چھدڑ  کے بتایا کہ ایچ ایچ آر ڈی کے رضاکاروں نے متاثرہ خاندانوں میں 835 خشک راشن پیک، 83,919 پینے کے پانی کی بوتلیں، 22,263 تیار کھانے، 230 حفظان صحت کٹس، 249 جیری کین، 220 کمیونٹی پیک اور بچوں کے لیے 573 "سمائل باکسز" تقسیم کیے، اس دوران 9,738 متاثرین کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ متاثرہ اضلاع میں 48 واٹر فلٹرز بھی مہیا کیے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سیالکوٹ، سرگودھا، گجرات، منڈی بہاؤالدین، قصور، لاہور، جھنگ، نارووال، اوکاڑہ، بہاولنگر، ملتان، علی پور، جلالپور پیر والا، بورے والا، بونیر، سوات، مانسہرہ، چکوال، راولپنڈی، وادی نیلم، آزاد جموں و کشمیر، گلگت اور کوٹ ادو شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  جھنگ میں کشتیوں پر منفرد میڈیکل کیمپس جبکہ لاہور کے قریب ایک خیمہ بستی قائم کی گئی۔

 انہوں نے بتایا کہ ایچ ایچ آر ڈی کے ایمرجنسی ریسپانس پاکستان کے سربراہ جدوت کامران کی قیادت میں ٹیمیں دن رات متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف اور طویل المدتی بحالی فراہم کرنے میں مصروف ہیں، اگست اور ستمبر کے شدید سیلاب کے بعد ایچ ایچ آر ڈی کا ایمرجنسی ریلیف اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ERDM) پروگرام خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور پنجاب میں مسلسل فعال ہے۔

کنٹری ڈائریکٹر ایچ ایچ آر ڈی سلیم منصوری نے کہا کہ ہم نے تمام متاثرہ اضلاع میں فوری ریلیف اقدامات کیے ہیں اور متاثرین کو صحت، پانی، خوراک اور رہائش کی سہولیات فراہم کرتے رہیں گے،تنظیم متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی اور گھروں کی تعمیر تک ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 500 سے زائد سٹاف ممبران اور رضاکاروں کی ٹیم کشتیاں، ایمبولینسز اور موبائل میڈیکل کیمپس کے ذریعے ہزاروں متاثرین کو طبی ہنگامی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے