اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا فیروزوالا میں کولڈ سٹور پر چھاپہ، مضر صحت گوشت تلف

21 Sep 2025
21 Sep 2025

(لاہور نیوز) ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب عاصم جاوید کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ فیروز والا میں کولڈ سٹور پر چھاپہ، مضر صحت اور خراب گوشت کی بڑی مقدار تلف کر دی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ ایکسپائر کڑاہی بوٹی، گردن، چکن تکہ بوٹی، چکن فجیتا، کلیجی،کباب تلف کے گئے، بدرنگ، بدبودار مضر صحت چکن میٹ اور  پروڈکٹس کولڈ سٹور میں رکھی گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایکسپائر اور فریش سٹاک کو ایک ہی ریک میں اکٹھا سٹور کیا گیا تھا، سٹور کی گئی پروڈکٹس پر لیبل موجود نہیں تھے، ایکسپائر پروڈکٹس کو فریش کے ساتھ ملا کر سپلائی کیا جا رہا تھا،ناقص میٹ معروف فوڈ چینز، مارٹس اور بڑے ریسٹورنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ صفائی کے ناقص انتظامات، ایس او پیز کے خلاف سٹوریج کے برے حالات تھے، مرے ہوئے چوہے پائے گئے، چکن میرینیشن کے لیے ایکسپائر مصالحہ جات،چکن پاوڈر استعمال کیا جارہا تھا، تلف کردہ گوشت کا کھانے میں استعمال انسانی صحت کیلئے مضر ثابت ہو سکتا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے