اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے: بیرسٹر گوہر

20 Sep 2025
20 Sep 2025

(لاہورنیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے۔

وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل کروں گا لوگوں کے زرعی قرضے معاف کریں، حکومت کی طرف سے لوگوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے، سری لنکا میں جب سیلاب آیا تھا تو سب سے زیادہ زرعی شعبہ متاثر ہوا تھا،آئین قانون کے دائرے میں رہ کر مدد کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے مل کر ایک دوسرے کی مدد کرنے چاہیے، میری مخیر حضرات سے اپیل ہے سیلاب متاثرین کی مدد کریں،یہ وقت سیاست کا نہیں، انسانیت کی خدمت کا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کے بچوں کی فیسیں معاف اور بلوں میں ریلیف دے،پاکستان نے اپنے سے 5گنا طاقتور دشمن بھارت کو شکست دی ہے،بھارت نے ایسی مار کھائی کہ اب گراؤنڈ میں ہاتھ بھی نہیں ملاتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے