20 Sep 2025
(لاہور نیوز) ٹبی سٹی پولیس نے فیملی کے ہمراہ فوڈ سٹریٹ آئی خاتون کو ہراساں کرنے والے دو اوباشوں کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو تنگ کیا، بیہودہ اشارے کیے اور بازو پکڑنے کی کوشش کی۔ ٹبی سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرکے ملوث ملزمان عالیان اور عمر کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، انہوں نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او ٹبی سٹی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنا ریڈ لائن ہے، ایسے اوباش جیل جائیں گے۔
